IPL - The Indian website issued a list of five pakistani cricketers names in IPL _ pakistani cricketers in ipl 2019

The Indian website issued a list of five pakistani cricketers names in IPL _ pakistani cricketers in ipl 2019
INDIAN PREMIER LEAGUE

اسلام آباد ٹی ٹوئنٹی کی حکمران ٹیم پاکستان کی شہرت بھارت میں بھی سر چڑھ کر بولنے لگی۔آئی پی ایل کی آمد سے قبل پاکستانی کھلاڑیوں کی مانگ فرنچائزز میں بڑھ چکی ہے لیکن سیاسی کشیدگی کے باعث فرنچائز مالکان پاکستانی کھلاڑیوں کو خریدنے سے قاصر ہیں۔اسی ضمن میں بھارتی ویب سائٹ نے آئی پی ایل 2019کے حوالے سے 5 پاکستانی کرکٹرزکی فہرست جاری کردی۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ویب سائٹ نے 5پاکستانی کھلاڑیوں کی فہرست جاری کی ہے ان کے مطابق اگر یہ پانچ کھلاڑی آئی پی ایل کے ڈرافٹ میں شامل کئے جائیں تو انہیں کوئی بھی فرنچائز منہ مانگے داموں خریدناچاہے گی۔ذیل میں انہیں کھلاڑیوں کی تفصیلات دی جارہی ہیں
    5:عماد وسیم

عماد وسیم کا شمار ٹی ٹوئنٹی میں پاورپلے اسپیشلٹ بولرزکے طور پرہوتا ہے 31ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں اب تک عماد 35کھلاڑیوں کو آؤٹ کرچکے ہیں لیکن ان کی خاصیت ان کا اکانومی ریٹ ہے پاورپلے میں زیادہ تر بولنگ کرنے کے باوجود لیفٹ آرم پاکستانی اسپنرکا اکانومی ریٹ محض 6 رنز فی اوور ہے ۔آئی پی ایل جیسے ایونٹ میں جہاں چوکے ،چھکوں کی برسات ہوتی ہے وہاں پر عماد وسیم جیسے بولربہت کارآمد ثابت ہوسکتے ہیں۔
     4:فخرزمان

چوتھے نمبر پر فخرزمان کا نام آتا ہے جن کی چیمپئنزٹرافی فائنل کی یادگاراننگز آج بھی بھارتی عوام کے دماغ میں محفوظ ہے اپنے مختصرکیریئر میں فخرزمان ون ڈے میں تیزترین ایک ہزاررنز بنانے کا ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرچکے ہیں ساتھ ہی ایک روزہ مقابلوں میں ڈبل سنچری بھی ان کے نام کے آگے درج ہوچکی ہے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی بات کی جائے تو فخر زمان نے 25مقابلوں میں 706رنز بنارکھے ہیں لیکن سب سے نمایاں ان کا اسٹرائیک ریٹ ہے جو 140کے لگ بھگ ہے۔
    3:شعیب ملک

تیسرے نمبر پر قومی ٹیم کے سب سے تجربہ کارکھلاڑی شعیب ملک کی مانگ کی جا رہی ہے جنہوں نے بھارت کیخلاف کہیں یادگاراننگز اپنے نام کی ہوئی ہے ،مڈل آرڈ میں بھروسہ مند بلے بازاورپارٹ ٹائم آف اسپن بولنگ ان کی نمایاں خصوصیت ہے شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں دوہزار رنز بنانے والے چند کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔بیٹنگ اور بولنگ کے علاوہ شعیب ملک کی فیلڈنگ کا معیار موجودہ دورکے کسی بھی نوجوان کھلاڑی سے کوسوں بہتر ہے۔
    2:شاداب خان

پاکستان کے نوجوان لیگ اسپنر اپنی گگلی کے حوالے سے عالمی شہرت رکھتے ہیں مختصر عرصے میں ہی وہ ٹی ٹوئنٹی بولنگ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ اس سے قبل پہلی پوزیشن بھی ان کے قبضے میں آچکی ہے ۔29ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچزمیں شاداب خان ساڑھے چھ کی اکانومی سے 42کھلاڑیوں کاشکار کرچکے ہیں۔شاداب خان سے قبل راشد خان بھی اپنی لیگ اسپن بولنگ کے باعث آئی پی ایل فرنچائززکی اولین ترجیح بنے ہوئے ہیں لیکن بہت سی فرنچائززنے انہیں خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
      1:بابراعظم

اس فہرست میں پہلے نمبر پر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے حکمران اورفارمیٹ کے عالمی نمبر ایک بلے بازبابراعظم کا نام آتا ہے ۔بھارت میں انہیں پاکستانی ویرات کوہلی کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے ان کی خاصیت ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ٹیم کو متوازن آغازفراہم کرنا اورایک اینڈسے وکٹ کوروک کررکھنا ہے ۔ٹی ٹوئنٹی میں تیزترین ایک ہزاررنز مکمل کرنے کا ورلڈ ریکارڈ بھی بابراعظم کے نام ہی ہے نوجوان کھلاڑی نے اب تک 26مقابلوں میں 1031رنز بنا رکھے ہیں اوران کی فی اننگزاوسط 54رنز ہے وہ 8نصف سنچریاں بھی اپنے نام درج کرچکے ہیں آئی پی ایل میں سب سے زیادہ بابراعظم کی ڈیمانڈ کی جا رہی ہے۔
IPL - The Indian website issued a list of five pakistani cricketers names in IPL _ pakistani cricketers in ipl 2019 IPL - The Indian website issued a list of five pakistani cricketers names in IPL _ pakistani cricketers in ipl 2019 Reviewed by Jutt saab on November 22, 2018 Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.