Asif Ali's big explosion, in 33 balls, made 80 runs, winner of the team _ Asif firework in msl against durban

Asif firework in msl against durban heat is very impressive
ایم ایس ایل 2018 کے تیسرے میچ میں کیپ ٹاون
بلٹزنے ڈربن ہیٹ کو 3 وکٹ سے شکست دے دی۔اس جیت کے ساتھ کیپ ٹاون بلٹزپوائنٹ ٹیبل میں ٹاپ پرپہنچ گئی ہے۔ کیپ ٹاون بلٹزکی اس جیت کے ہیرو پاکستان کے جارح بلے باز آصف علی رہے۔ علی نے آتشی بلے بازی کرتے ہوئے 33 گیندوں میں 80 رن بنائے۔
آصف کی شانداراننگ کی بدولت کیپ ٹاون بلٹز کے 185 رن کا ہدف آسان ہوگیا۔ کیپ ٹاون بلٹز نے 7 وکٹ کے نقصان پرہدف کو 19.1 اووروں میں ہی حاصل کرلیا۔ آصف علی کوان کی شاندارکارکردگی کے لئے مین آف دی میچ منتخب کیا گیا۔

پاکستان کے کھلاڑی آصف علی کی شاندار اننگ۔
اس سے قبل کیپ ٹاون بلٹزنے ٹاس جیتا اورڈربن ہیٹ کو بلے بازی کرنے کی دعوت دی۔ ڈربن ہیٹ کے بلے باز ہاشم آملہ ناکام رہے اور وہ 24 گیندوں میں 15 رن بناکرآوٹ ہوئے۔ ویسے آخری اووروں میں ایل بی مورکل نے غضب کی بلے بازی کی اور 25 گیندوں پر تین  چوکوں اورتین چھکوں کی مدد سے 45 رن
بناڈالے۔ اس کے بعد ٹیم کا اسکور 150 رن ہوگیا۔
ان کے علاوہ کھایا جونڈو نے 42 گیندوں میں 49 رن بنائے۔ انہوں نے تین چوکے اوردو چھکے لگائے۔ وہیں مورنے وان وک نے 15 گیندوں میں 26 رن بنائے۔ انہوں نے دو چوکے اوردو چھکے لگائے۔ اس طرح سے ڈربن ہیٹ نے 20 اووروں میں پانچ وکٹ پر157 رن کا اسکوربنایا۔ ویسے اس دوران اسٹارگیند باز ڈیل اسٹین مہنگے رہے اورانہوں نے 4 اووروں میں 45 رن دے کرکوئی وکٹ حاصل نہیں کرسکے۔ اینرک نورٹز نے 4 اووروں میں 32 رن دے کردووکٹ حاصل کئے۔
جواب میں ہدف کا تعاقب کرنے اتری کیپ ٹاون بلٹز نے ایک وقت 14 ویں اووروں میں 83 رنوں پراپنے 5 وکٹ گنوا دیئے تھے۔ ایسے میں جیت ممکن نہیں نظرآرہی تھی، لیکن تبھی آصف علی نے مورچہ سنبھالا اورچوکوں اورچھکوں کی برسات کرتے ہوئے میچ کا رخ اکیلے ہی موڑ دیا۔
انہوں نے اس دوران 21 گیندوں میں نصف سنچری لگائی اورپھر 33 گیندوں میں 80 رن بناکرآوٹ ہوئے۔ انہوں نے اس دوران 7 چوکے اور5 چھکے لگائے۔ ویسے انہوں نے آوٹ ہونے کے پہلے ٹیم کو ہدف کے قریب پہنچا دیا تھا، اس لئے ان کی ٹیم کیپ ٹاون بلٹز نے آسانی سے جیت درج کرلی۔
Asif Ali's big explosion, in 33 balls, made 80 runs, winner of the team _ Asif firework in msl against durban Asif Ali's big explosion, in 33 balls, made 80 runs, winner of the team _ Asif firework in msl against durban Reviewed by Jutt saab on November 18, 2018 Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.